گوا کانگریس کے سینئر لیڈر وشوجیت رانے نے پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی
کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ ریاست میں پارٹی کے جن لوگوں نے حکومت بنانے
میں صحیح طریقے سے کام نہیں کیا، ان کے خلاف
کارروائی ہو۔نو منتخب ممبر اسمبلی مسٹر رانے نے آج نامہ نگاروں سے کہا کہ کانگریس کی
قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کرنے میں دو دن کا وقت لگا دیا گیا۔یہ گوا کے انچارج پارٹی لیڈر کی بدانتظامی کے سبب ہوا تھا۔